20 جولائی، 2025، 8:19 PM

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے رہبر معظم انقلاب کے سینیئر مشیر کی ملاقات

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے رہبر معظم انقلاب کے سینیئر مشیر کی ملاقات

رہبر معظم انقلاب کے مشیر علی لاریجانی نے ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی اور مشرق وسطی کی صورتحال اور ایرانی جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرملن کے ترجمان دمتری پسکوف نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مشیر اعلی علی لاریجانی نے اتوار کے روز روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ماسکو میں ملاقات کی۔

پسکوف کے مطابق، یہ ملاقات کرملن میں انجام پائی جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال اور ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

روس کے سرکاری ترجمان نے کہا کہ صدر پوٹن نے اس ملاقات میں ایک بار پھر ایران کے جوہری مسئلے پر سیاسی حل کی اہمیت اور مشرق وسطی میں استحکام کی حمایت پر روس کے مؤقف کا اعادہ کیا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب خطے میں سیاسی اور سکیورٹی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں، اور ایران و روس کے درمیان اسٹریٹجک تعاون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس تناظر میں علی لاریجانی کا یہ دورہ، ایران اور روس کے درمیان ہم آہنگی اور سفارتی تعاون کی ایک اہم کڑی سمجھا جا رہا ہے۔

News ID 1934392

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha