مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے روس کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے تعلقات کو فروغ دینے میں پارلیمانوں کے کردار زور دیا اور کہا کہ پارلیمانی تعاون کے ہائی کمیشن کو تہران ماسکو تعلقات کی ترقی میں مدد دینے کے لیے ایک اہم طریقہ کار قرار دیا۔
امیر عبداللہیان نے ایران اور روس کے درمیان تجارتی تبادلوں میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اقتصادی تعاون میں نجی شعبے کی شرکت کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایرانی وزارت خارجہ کی آمادگی کا بھی اعلان کیا۔
روسی پارلیمانی دوستی گروپ کے رابطہ کار نے بھی ایران اور روس کے پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کی پارلیمنٹ کے درمیان وفود کے تبادلے پر زور دیا۔
ایرانی پارلیمنٹ میں روس ایران پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
آپ کا تبصرہ