28 مئی، 2024، 8:32 PM

ایران اور روس کے اعلیٰ سیکورٹی حکام کا مشترکہ تعاون پر اتفاق

ایران اور روس کے اعلیٰ سیکورٹی حکام کا مشترکہ تعاون پر اتفاق

ایران اور روس کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہان نے مختلف شعبوں میں تعاون پر زور دیا۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اکبر احمدیان نے روس کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ سرگئی شوئیگو کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر زور دیا۔

شوئیگو نے مرحوم صدر اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت پر روسی حکومت کی جانب سے ایرانی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

روسی عہدیدار نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں اعلیٰ سطحی تعاون جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔

احمدیان نے اپنے روسی ہم منصب کی جانب سے تعزیت اور ہمدردی کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ملکوں کی قومی سلامتی کونسلوں کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے طے کردہ اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے آمادگی کا اعلان کیا۔

انہوں نے اپنے روسی ہم منصب کو دورہ تہران کی دعوت بھی دی۔

News ID 1924367

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha