17 ستمبر، 2024، 11:42 AM

ایران اور روس کے درمیان نقل و حمل کے معاہدوں پر عملدرامد میں تیزی لائی جائے، احمدیان

ایران اور روس کے درمیان نقل و حمل کے معاہدوں پر عملدرامد میں تیزی لائی جائے، احمدیان

ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ نے روس کے ساتھ نقل و حمل کے منصوبوں میں اضافے اور عملدرامد پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی اکبر احمدیان اور روسی صدر پوٹن کے معاون ایگور لوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران روسی صدر کے معاون نے اعلی ایرانی اہلکار کو دونوں ملکوں کے درمیان راہداری کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ احمدیان نے دونوں ممالک کے درمیان نقل و حمل کے منصوبوں اور ان کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

احمدیان نے کہا کہ ان منصوبوں پر عملدرامد میں تیزی اور راہداریوں کی استعداد کار میں مزید اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے ایران کی طرف سے مکمل تعاون اور حمایت کا اعلان کیا۔

News ID 1926696

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha