16 اپریل، 2025، 3:39 PM

امریکہ نیٹو اور اقوام متحدہ کی فنڈنگ ​​میں کمی کرے گا! نیویارک ٹائمز

امریکہ نیٹو اور اقوام متحدہ کی فنڈنگ ​​میں کمی کرے گا! نیویارک ٹائمز

نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ امریکی حکومت ایک مجوزہ بجٹ پر غور کر رہی ہے جو منظور ہونے کی صورت میں "اقوام متحدہ اور نیٹو سمیت کئی بین الاقوامی اداروں کے لیے مختص تقریباً تمام فنڈنگ ​​میں کمی کر دی جائے گی۔"

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، نیویارک ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایک ایسے مجوزہ بجٹ پر غور کر رہی ہے جس کے تحت اقوام متحدہ اور نیٹو سمیت تقریباً تمام بین الاقوامی اداروں کے فنڈز میں کمی لائے جائے گی۔

امریکی حکام کے مطابق یہ تجویز اس منصوبے کا حصہ ہے جس میں محکمہ خارجہ کے بجٹ میں تقریباً 50 فیصد کی کٹوتی پر زور دیا گیا ہے۔

اس منصوبے میں امریکی محکمہ خارجہ کے تمام تعلیمی اور ثقافتی تبادلے، اور انسانی امداد اور عالمی صحت کے پروگراموں کے بجٹ کو 50 فیصد سے زیادہ کم کرنا بھی شامل ہے۔ 

 امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے اس بارے میں کہا کہ امریکہ نیٹو کے لیے پرعزم ہے، تاہم واشنگٹن اس فوجی اتحاد کو جنگ چھیڑنے کا ذریعہ نہیں سمجھتا بلکہ اسے ڈیٹرنس کی ایک شکل سمجھتا ہے۔

 ٹرمپ انتظامیہ نے نیٹو ممالک پر اپنے فوجی اخراجات بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالتے ہوئے دعوی کیا کہ امریکہ پر عائد مالی بوجھ فوجی اتحاد کے دیگر ارکان کے مقابلے میں نہایت غیر متناسب ہے۔ 

واضح رہے کہ امریکی انتظامیہ ملک کے بڑھتے ہوئے معاشی بحران پر قابو پانے کے لئے جنگوں کی تجارت کے بعد اب ٹیرف وار اور بجٹ میں کمی جیسے حربوں کا سہارا لینے لگی ہے!

News ID 1931907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha