مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے رکن علی خزاعی نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی رژیم کے وحشیانہ جرائم ملت اسلامیہ کا بنیادی مسئلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے جب کہ اس دوران انسانی حقوق کے علمبرداروں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
خزاعی نے مطالبہ کیا کہ دنیا کو غزہ کے نہتے عوام کے خلاف امریکی ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال اور فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ روکنا ہوگا۔
آپ کا تبصرہ