13 جنوری، 2025، 6:16 PM

ایران روس اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے پر جمعہ کو دستخط ہوں گے، کریملن

ایران روس اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے پر جمعہ کو دستخط ہوں گے، کریملن

روس کے صدارتی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر جمعہ کے دن دستخط ہوں گے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے صدارتی ترجمان نے ماسکو اور تہران کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر جلد دستخط کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کریملن کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے پیر کے روز اعلان کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان جمعہ کو دونوں ممالک کے درمیان اس تاریخی معاہدے پر دستخط کریں گے۔

اس سلسلے میں ایرانی صدر رواں ہفتے کے اختتام پر روسی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی تبدیلیوں اور بین الاقوامی معاملات پر مشاورت کے لیے ماسکو کا دورہ کریں گے۔

دراین اثناء روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والا معاہدہ، جس کا متن کافی عرصے سے تیار اور دونوں فریقوں کے درمیان منظور شدہ ہے، جامع، طویل المدتی اور ہمہ جہتی نوعیت کا حامل ہے۔

سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ اس جامع معاہدے کا بین الاقوامی پہلو بھی ہے اور دنیا میں امن و امان کے تحفظ کے لیے تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں سیکیورٹی، دفاع، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد، اور مشترکہ چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے جیسے اہم شعبے بھی شامل ہیں۔

News ID 1929546

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha