6 جنوری، 2025، 2:17 PM

ایرانی صدر رواں ماہ روس اور تاجکستان کا دورہ کریں گے

ایرانی صدر رواں ماہ روس اور تاجکستان کا دورہ کریں گے

ایرانی صدر پزشکیان کو روس اور تاجکستان کے دورے کی دعوت ملی ہے، وہ جنوری کے وسط میں ماسکو اور دوشنبہ جائیں گے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو اپنے روسی اور تاجک ہم منصبوں ولادیمیر پوتن اور امام علی رحمان کی طرف سے جنوری کے وسط میں دونوں ممالک کے دورے کی دعوتیں موصول ہوئی ہیں۔

ایرانی صدر کے مشیر مہدی صانعی نے  ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ صدر پزشکیان کے رواں ماہ ماسکو اور دوشنبہ کے دوروں کے دوران مفاہمت کی متعدد دستاویزات پر دستخط کئے جائیں گے۔

ایرانی صدر پزشکیان رواں ہفتے تہران میں عراقی وزیر اعظم محمد السودانی کی میزبانی کریں گے۔

اس ملاقات میں دو طرف تعلقات سمیت علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

News ID 1929370

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha