مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اخبار ہاآرٹز نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوج کے کم از کم 61 اہلکاروں نے خودکشی کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں میں شدید نفسیاتی بحران کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بحران غزہ جنگ کے طویل ہونے، میدان جنگ میں پرتشدد مناظر دیکھنے، غیر شہری آبادی کے خلاف کارروائیوں میں براہ راست شرکت اور تل ابیب کی جانب سے اعلان کردہ اہداف حاصل نہ ہونے کے باعث پیدا ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق متعدد صہیونی فوجی جنگی صدمے کے بعد کی ذہنی بیماری، شدید ذہنی ٹوٹ پھوٹ، احساس جرم، کمانڈ کی جانب سے سخت دباؤ اور فوج کے سرکاری بیانیے پر عدم اعتماد جیسے مسائل کا شکار ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اطلاعات پر سخت سنسرشپ، نفسیاتی معاونت کے مؤثر نظام کی عدم موجودگی اور جنگی دباؤ کے تسلسل نے اسرائیلی فوج کے اندر خودکشی کے واقعات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ