19 دسمبر، 2025، 11:34 AM

ایرانی سفارت کاروں پر پابندیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ 

ایرانی سفارت کاروں پر پابندیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ 

ایران نے نیویارک میں موجود اپنے مستقل مشن پر امریکی دباؤ اور غیر قانونی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں نیویارک میں موجود ایران کے مستقل مشن پر بڑھتے ہوئے امریکی دباؤ اور غیر قانونی پابندیوں پر سخت احتجاج کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں امریکہ کے مختلف اقدامات کو ایک ہی سلسلے کی کڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی جارحیت، ایرانی شہریوں کے قتل عام میں صیہونی حکومت کا ساتھ دینا، غیر قانونی معاشی پابندیاں اور اقوامِ متحدہ کی میزبانی کے مراعات کا ناجائز استعمال، یہ سب امریکہ کی جانب سے بین الاقوامی قوانین، انسانی اخلاقیات اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کو نظر انداز کرنے کا ثبوت ہیں۔

تہران نے واضح کیا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ان خلاف ورزیوں کو ایرانی عوام کے لیے ہمدردی کے منافقانہ لبادے میں چھپانے کی کوشش دھوکہ دہی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرانی عوام کے خلاف غیر قانونی پابندیاں اور اقوامِ متحدہ میں ان کے نمائندوں پر عائد کردہ غیر قانونی رکاوٹیں، بنیادی انسانی حقوق اور سفارتی آداب کی براہِ راست خلاف ورزی ہیں۔ 

بیان میں مزید کہا کہ امریکہ کا یہ رویہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی میزبانی کی پوزیشن کو دیگر ممالک کو ڈرانے دھمکانے اور اپنی غنڈہ گردی پر مبنی خارجہ پالیسی کے ایک آلے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان کے اختتام پر دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اقوامِ متحدہ کی میزبانی سے متعلق ذمہ داریوں کو پورا کرنا کوئی احسان نہیں بلکہ 1946 کے ہیڈ کوارٹرز معاہدے کے تحت امریکہ پر ایک لازم قانونی فریضہ ہے۔

News ID 1937186

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha