مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے امریکہ اور وینزویلا کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی میں ثالثی کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
برازیلی صدر نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر وینزویلا کے صدر نکولس مادورو سے بات چیت کی ہے اور اس حوالے سے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی گفتگو ہوچکی ہے۔
لولا ڈا سلوا نے کہا کہ مسائل کو جنگ کے بغیر مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے اور وہ امریکہ کی جانب سے کشیدگی میں اضافے کے پس پردہ محرکات پر تشویش رکھتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ واشنگٹن کی جانب سے کراکس کے خلاف بڑھتا ہوا دباؤ دراصل طاقتور حلقوں کے خفیہ مفادات کا نتیجہ ہے۔
برازیلی صدر نے بتایا کہ وہ ماضی میں بھی امریکہ اور وینزویلا کے درمیان ثالثی کی کوششیں کرتے رہے ہیں اور اب بھی صدر ٹرمپ اور صدر مادورو کے درمیان یہی کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔
آپ کا تبصرہ