19 دسمبر، 2025، 2:37 PM

ایران، غیرملکی سامان کی ٹرانزٹ 13.5 ملین ٹن تک پہنچ گئی

ایران، غیرملکی سامان کی ٹرانزٹ 13.5 ملین ٹن تک پہنچ گئی

ایرانی کسٹمز انتظامیہ کے مطابق رواں ایرانی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں غیرملکی سامان کی ٹرانزٹ کا حجم 13.5 ملین ٹن تک پہنچ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کی کسٹمز انتظامیہ (IRICA) نے اعلان کیا ہے کہ رواں ایرانی کیلنڈر سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ایران کے راستے غیرملکی سامان کی ترسیل کا حجم 13.5 ملین ٹن تک پہنچ گیا ہے۔

ایریکا کے مطابق 21 مارچ سے 22 نومبر 2025 کے دوران ایران سے 105 ملین ٹن سے زائد نان آئل اشیا برآمد کی گئیں، جن کی مجموعی مالیت تقریبا 37 ارب ڈالر رہی۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں برآمدات کے وزن میں 1.17 فیصد اضافہ جبکہ مالیت میں 3.48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسی مدت کے دوران 25 ملین ٹن سے زائد اشیا درآمد کی گئیں، جن کی مالیت 39 ارب ڈالر سے زیادہ رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق درآمدات کے وزن میں 3.03 فیصد اضافہ جبکہ مالیت میں 14.29 فیصد کمی ہوئی ہے۔ تاہم ایران اب بھی خطے میں ایک اہم ٹرانزٹ راستے کے طور پر اپنی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایرانی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں نان آئل درآمدات کی مجموعی مالیت 46 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی۔

کسٹمز حکام کے مطابق اس عرصے میں ایران کی سب سے زیادہ برآمدات چین، عراق، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور افغانستان کو کی گئیں۔

News ID 1937189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha