19 دسمبر، 2025، 8:41 PM

عالمی عدالت کے ججوں پر امریکی پابندیوں سے جنگی مجرموں کو مزید آزادی ملے گی، ایران

عالمی عدالت کے ججوں پر امریکی پابندیوں سے جنگی مجرموں کو مزید آزادی ملے گی، ایران

ایرانی وزارت خارجہ نے عالمی عدالت کے ججوں پر امریکی پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے جنگی مجرموں کو مزید آزادی ملے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ججوں پر امریکہ کی پابندیاں لگانا ایک بے رحمانہ اقدام ہے جس سے جنگی مجرموں کو قانون سے بچنے اور اپنی حرکتیں آزادانہ طریقے سے کرنے کا موقع ملے گا۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک جانب نسل کشی کرنے والے جنگی مجرم آزاد گھوم رہے ہیں اور انسانیت کے خلاف سنگین مظالم اور جرائم کر رہے ہیں اور دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ ان افراد پر دباؤ ڈال رہا ہے اور پابندیاں عائد کر رہا ہے جو ان مطلوبہ مجرموں کو جواب دہ ٹھہرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب اخلاقی دیوالیہ پن ہے جس سے مجرموں کو قانون سے فرار کرنے کا مزید موقع ملے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت کے ججز جارجیا کے گوچا لارڈکیپانڈزی اور منگولیا کے اردنبالسورن دامدن نے اسرائیلی شہریوں کے خلاف تحقیقات، گرفتاری، حراست یا مقدمہ چلانے کی کوششوں میں براہ راست حصہ لیا اور اس کے لئے اسرائیل سے اجازت حاصل نہیں کی گئی۔

دی ہیگ میں واقع عالمی فوجداری عدالت نے 21 نومبر 2024 کو اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلانٹ کے خلاف جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور غزہ کے عوام کو جان بوجھ کر بھوک میں مبتلا کرنے کے الزامات پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

پیر کے روز ICC نے غزہ کی جنگ میں تحقیقات روکنے کے لیے اسرائیل کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

News ID 1937196

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha