20 دسمبر، 2025، 12:01 PM

یمن: غزہ کی حمایت میں اور قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف عظیم الشان ریلی+ویڈیو

یمن: غزہ کی حمایت میں اور قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف عظیم الشان ریلی+ویڈیو

یمن کے عوام نے بڑے اجتماع کے ذریعے قرآن کریم کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے غزہ کے مظلوم لوگوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے عوام نے وسیع پیمانے پر ریلیاں نکال کر قرآن کریم کی توہین کے خلاف آواز بلند کی اور فلسطین کے محصور عوام، بالخصوص غزہ کی حمایت کا اعادہ کیا۔ دارالحکومت صنعا سمیت یمن کے مختلف شہروں میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعات کو سخت الفاظ میں مسترد کیا۔

مظاہروں میں شریک افراد نے بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمت کے حق میں نعرے درج تھے۔

ریلیوں کے اختتام پر قرارداد میں کہا گیا کہ قرآن کریم کے خلاف بار بار اور منظم انداز میں کی جانے والی بے حرمتی دراصل صہیونیوں کی جنگی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

بیان میں برطانیہ، امریکہ اور صہیونی حکومت کو ان مسلسل توہین آمیز اقدامات کا ذمہ دار قرار دیا گیا، جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ان کی گہری دشمنی اور نفرت کو ظاہر کرتے ہیں۔

قرارداد میں امت مسلمہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ عملی قدم اٹھائے اور اس گھناؤنے جرم کے خلاف شدید غصے اور دوٹوک مخالفت کا اظہار کرے۔

یمنی مظاہرین نے امت مسلمہ سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، تاکہ ان کے جرائم میں بالواسطہ شریک نہ بنیں۔

قرارداد میں فلسطینی قوم کی حمایت میں یمنی عوام کے ایمانی مؤقف اور دشمنوں کے خلاف آئندہ مرحلے کی لڑائی کے لیے مکمل آمادگی کا عزم ظاہر کیا گیا۔

علاوہ ازین اسرائیل اور مصر کے درمیان ہونے والے بڑے گیس معاہدے کی بھی مذمت کی گئی اور اسے غزہ میں اسرائیلی جرائم پر انعام کے مترادف قرار دیا گیا۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مصر اور صہیونی حکومت کے درمیان ہونے والا گیس معاہدہ فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔

News ID 1937195

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha