19 دسمبر، 2025، 11:55 PM

اسلامی نظام میں تشدد اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، ایرانی نائب صدر

اسلامی نظام میں تشدد اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، ایرانی نائب صدر

ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے واضح کیا کہ دینِ اسلام اور اسلامی نظامِ حکومت میں تشدد اور انتہا پسندی کا کوئی مقام نہیں ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی 1500 ویں سالگرہ کی مناسبت سے قائم ہیڈ کوارٹر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا کہ اسلام اور اسلامی نظام میں تشدد اور انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے دینی مدارس اور یونیورسٹی کے اتحاد کے دن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو اتحاد کے نام سے منسوب کرنا بانیِ انقلابِ اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی تحریک میں گہری جڑیں رکھتا ہے۔

عارف نے اس بات پر زور دیا کہ اس تاریخی موڑ پر دینی مدارس اور یونیورسٹی دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر امام خمینیؒ کی ہدایات اور رہنمائی پر عمل کیا۔

اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں نائب صدر نے ملک پر عائد امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی غیور قوم نے اپنے اتحاد اور بھائی چارے کے ذریعے ان پابندیوں پر قابو پایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ اقتصادی لحاظ سے ان پابندیوں نے ملک کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کیا، لیکن ان پابندیوں کے نتیجے میں ملک نے چشم کشا ترقی اور پیش رفت حاصل کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ پابندیاں نہ ہوتیں تو ملک کی صنعت آج اس سطح کی ترقی حاصل نہ کر پاتی۔

News ID 1937201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha