مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں روس کے سفیر البروس کوتراشف نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک شام کے سابق صدر بشار اسد کو دمشق کے حوالے نہیں کرے گا۔
روسی سفیر نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں جولانی حکومت کی جانب سے بشار اسد کی واپسی کے مطالبے کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے اسد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دی ہے۔
واضح رہے شام میں امریکہ اور کچھ علاقائی ممالک کی پشت پناہی سے شام میں جولانی کو قبضہ ملتے ہی بشار الاسد نے روس میں پناہ لے رکھی ہے۔ اور بار بار شام کی نام نہاد عبوری صدر الجولانی اور اس کے اہلکار بشار الاسد کو شامی عبوری حکومت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ