20 دسمبر، 2024، 8:42 PM

ایرانی وزیر خارجہ جنوری کے اوائل میں ماسکو کا دورہ کریں گے، روسی عہدیدار

ایرانی وزیر خارجہ جنوری کے اوائل میں ماسکو کا دورہ کریں گے، روسی عہدیدار

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی 2025 کے اوائل میں ماسکو کا دورہ کریں گے۔

مہر نیوز نے آر آئی اے نووستی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ ماسکو کی اطلاع دی۔

 انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ جنوری 2025 کے اوائل میں ماسکو کا دورہ کریں گے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ نے ماسکو میں ایران کے سفیر کاظم جلالی سے ملاقات کی۔

 فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔

عراقچی کا پزشکیان حکومت میں ماسکو کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔

News ID 1928953

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha