23 مارچ، 2024، 3:24 PM

ماسکو دہشت گردانہ حملے کے مجرم کا اعترافی بیان

ماسکو دہشت گردانہ حملے کے مجرم کا اعترافی بیان

روسی میڈیا نے ماسکو میوزک ہال پر حملے کے ذمہ دار دہشت گرد کی تصاویر اور اعترافات شائع کیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ "راسیہ سیودنیا" میڈیا گروپ اور "آرتی" ٹی وی چینل کی ایڈیٹر "مارگریٹا سائمونیان" نے "کروکاس" میں دہشت گردانہ حملے کے شبہ میں گرفتار ہونے والوں میں سے ایک کی ابتدائی تصاویر شائع کیں۔

اس رپورٹ کے مطابق گرفتار شدہ شخص نے اعتراف کیا ہے کہ وہ 4 مارچ کو ترکی سے روس میں داخل ہوا تھا اور اسے لوگوں کو مارنے کے لیے پانچ لاکھ روبل کی پیشکش کی گئی تھی اور اس نے یہ کاروائی پیسوں کے بدلے میں کی تھی، اسے اپنے اعلیٰ افسران کی طرف سے حکم تھا کہ وہ کنسرٹ ہال میں موجود تمام لوگوں کو قتل کر دیں۔

روسی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے مطابق حراست میں لیا گیا دہشت گرد تاجکستان کا باشندہ ہے جو درخت کے پیچھے چھپنے کی کوشش کے دوران پکڑا گیا۔

News Code 1922784

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha