23 مارچ، 2024، 3:22 PM

ماسکو: دہشت گردانہ حملے کے مرتکب مشتبہ افراد کے بارے میں تفصیلات شائع

ماسکو: دہشت گردانہ حملے کے مرتکب مشتبہ افراد کے بارے میں تفصیلات شائع

روسی حکام نے ماسکو کے ایک میوزک ہال پر دہشت گردانہ حملے کے مرتکب اور مشتبہ افراد کے بارے میں مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ماسکو میں "کروکاس" میوزک ہال پر دہشت گردانہ حملے کے بارے میں روسی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا ہے کہ اس حملے کے چار مشتبہ افراد کو یوکرین کی سرحد پر واقع صوبے "بریانسک" سے گرفتار کیا گیا ہے۔ 

روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ماسکو دہشت گردانہ حملے کے مشتبہ افراد نے روس کی سرحد عبور کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ یوکرین کی سرزمین کے اندر اپنے ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں تھے۔

کریملن سے جاری بیان میں ماسکو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں براہ راست ملوث چار دہشت گردوں سمیت 11 مشتبہ افراد کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس ان عناصر کی نشاندہی کرنے کی کوشش کرے گی جنہوں نے اس حملے کو انجام دینے میں دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کیا۔

روسی ذرائع نے بتایا کہ فرار ہونے والے مشتبہ افراد کی "رینالٹ سمبل" کار یوکرین کی سرحد سے 100 کلومیٹر دور برائنسک کے علاقے میں پکڑی گئی۔ 

ان ذرائع نے مزید کہا: کار کو روکنے کے فوراً بعد ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا لیکن باقی افراد جنگل کی طرف فرار ہو گئے تاہم ایک گھنٹے بعد انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا۔

News ID 1922781

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha