مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد اور ان کے خاندان کے افراد ماسکو میں ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق روس کے ایک چینل نے کریملن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسد اور ان کے خاندان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سیاسی پناہ دی گئی ہے۔
یہ ایسے وقت میں ہے جب بعض میڈیا ذرائع نے بتایا کہ بشار الاسد اور ان کے خاندان کے افراد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے جب کہ بعض خبر رساں ذرائع نے حمص کے قریب ایک فضائی حادثے میں ان کی موت کے بارے میں افواہیں پھیلائی تھیں۔
تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات میڈیا میں شائع نہیں ہوئیں۔
آپ کا تبصرہ