مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی ذرائع ابلاغ نے شام کے کچھ حصے پر غاصب رجیم کے قبضے کی اطلاع دی ہے۔
مذکور ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت "الحرمون" کے علاقے پر قبضہ کر کے سابقہ سرحدی لائن سے چند کلومیٹر تجاوز کرتے ہوئے گولان کے اس حصے میں داخل ہو گئی ہے جو شام کے کنٹرول میں تھا۔
صہیونی آرمی ریڈیو نے بھی اطلاع دی ہے کہ شامی فوج کے فرار کے بعد قابض فوج نے "جبل الشیخ" کے علاقے میں ایک فوجی پوزیشن کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
صیہونی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ غاصب حکومت آنے والے دنوں میں شام پر پے در پے حملوں کی تیاری کر رہی ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے دہشت گردوں کو اسٹریٹیجک ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لئے کئے جاتے ہیں۔
صیہونی حکومت کے ذرائع نے کہا کہ 6 روزہ جنگ کے بعد پہلی بار صیہونی فوج غزہ، جنوبی لبنان اور شام کی 3 سرحدوں پر دشمن کے مورچوں میں پہنچ گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ