21 اپریل، 2025، 10:05 PM

ایرانی چیف جسٹس شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے چین پہنچ گئے

ایرانی چیف جسٹس شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے چین پہنچ گئے

ایران کی عدلیہ کے سربراہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی اعلیٰ عدلیہ کے سربراہوں کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایژہ ای شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی اعلیٰ عدلیہ کے سربراہوں کے اجلاس میں شرکت کے لیے ایک وفد کے ہمراہ چین کے شہر ہانگ زو پہنچے۔

وہ شنگھائی فورم کے سربراہی اجلاس سے خطاب اور تنظیم کے رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ رکن ممالک کے درمیان قانونی اور عدالتی تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے عملی تجاویز پیش کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے دنیا کی تقریباً 42 فیصد آبادی کے حامل رکن ممالک نہ صرف اقتصادی، سیاسی، سلامتی اور دفاعی شعبوں میں بلکہ قانونی اور عدالتی شعبے میں بھی مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

یہ بلاک دہشت گردی، منظم جرائم، منشیات اور انسانی اسمگلنگ اور سائبر کرائم سے نمٹنے کے لیے مشترکہ میکانزم پر عمل درآمد کے لیے ایک کثیر جہتی قانونی اور عدالتی پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

News ID 1932070

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha