مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے کہا ہے کہ آذربائیجان مشکل اور سخت حالات میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
صدر علیوف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک پیغام میں یہ بیان دیا۔
آذربائیجان کے صدر نے اپنے پیغام میں مسعود پزشکیان کے آذربائیجان کے حوالے سے خیرخواہانہ اور مخلصانہ الفاظ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ جناب صدر مسعود پزشکیان! آذربائیجان کے بارے میں آپ کے محبت بھرے اور مخلصانہ الفاظ پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آذربائیجان اور ایران کے عوام ہمیشہ مشکل اور سخت وقتوں میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں حالیہ واقعات کے پس منظر میں ایک بار پھر یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ آذربائیجان برادر ایرانی عوام کے ساتھ ہے۔
آپ کا تبصرہ