10 اگست، 2026، 5:42 PM

رہبر انقلاب کی سب سے اہم ہدایت اختلاف سے گریز اور اتحاد کا تحفظ تھی، صدر پزشکیان

رہبر انقلاب کی سب سے اہم ہدایت اختلاف سے گریز اور اتحاد کا تحفظ تھی، صدر پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام عزیز ہم وطنوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو اس مشکل دور میں سب سے بڑی استعماری طاقت کے ساتھ مقابلے اور جنگ کی صورتحال میں ثابت قدم ہیں اور اپنی موجودگی اور یکجہتی سے ہمارے دشمنوں کو مایوس کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام عزیز ہم وطنوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو اس مشکل دور میں سب سے بڑی استعماری طاقت کے ساتھ مقابلے اور جنگ کی صورتحال میں ثابت قدم ہیں اور اپنی موجودگی اور یکجہتی سے ہمارے دشمنوں کو مایوس کر رہے ہیں۔

انہوں نے رہبر انقلاب کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کے بارے میں کہا کہ یہ ایک نہایت اچھی ملاقات تھی۔ ہم تقریباً سات گھنٹے رہبر عزیز کی خدمت میں رہے اور ملک کے تمام اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو کا موقع ملا۔

صدر نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں بنیادی توجہ عوام کے معاشی مسائل، بازار کی صورتحال، روزگار، رہائش اور ان مشکلات پر مرکوز رہی جو پابندیوں کے باعث پیدا ہوئی ہیں۔

پزشکیان کے مطابق اس دوران عوامی استقامت، عوامی تعاون، قومی اتحاد اور یکجہتی کے موضوعات پر بھی طویل گفتگو ہوئی اور سات سے آٹھ گھنٹے تک ان امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ اس وقت اس سے زیادہ اہم کوئی بات نہیں کہ دشمن کی تمام تر منصوبہ بندی اختلافات پیدا کرنے پر مرکوز ہے اور ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہر قسم کے اختلاف سے اجتناب کریں۔

صدر نے کہا کہ ایسی گفتگو اور بیانات سے گریز کیا جانا چاہیے جو اس دائرۂ کار سے باہر ہوں۔ ممکن ہے ہم گھر کے اندر ایک دوسرے سے بہت سی باتیں کریں، لیکن بیرونی دنیا کے سامنے ہماری آواز ایک ہونی چاہیے تاکہ دنیا جان لے کہ ایران کے عوام اور ہمارا عزیز ملک اپنی آزادی، سربلندی، عزت اور اپنے عقائد کے دفاع کے لیے متحد ہیں۔

پزشکیان نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر موجودہ مشکلات میں کہیں کوتاہی یا کمی محسوس ہوتی ہے تو یہ موجودہ حالات کا نتیجہ ہے اور ہم اس پر شرمندہ ہیں۔

News ID 1940621

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha