10 اگست، 2026، 10:11 PM

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان رابطے میں خطے کے حالات، امن و استحکام کے فروغ اور باہمی تعاون کے امور پر گفتگو ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر گفتگو کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ گفتگو میں بالخصوص خطے کی صورتحال اور امن و استحکام کے قیام کے لیے اقدامات پر توجہ مرکوز رہی۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

News ID 1940624

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha