10 اگست، 2026، 1:07 PM

روس نے بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں اپنے ماہرین کی واپسی شروع کر دی

روس نے بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں اپنے ماہرین کی واپسی شروع کر دی

روس ایٹم م کے سربراہ کے مطابق بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں روسی ماہرین کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے، جسے موسم خزاں تک 100 تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس نے ایران کے بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں اپنے ماہرین کی واپسی شروع کر دی ہے اور ابتدائی طور پر پانچ روسی ماہرین نے پلانٹ میں کام شروع کر دیا ہے۔

روسی جوہری توانائی کی کمپنی روس ایٹم کے سربراہ الیکسی لیخاچیوف نے بتایا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں اس وقت روس کے پانچ ماہرین کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پلانٹ میں موجود روسی اہلکاروں کی مجموعی تعداد 25 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ موسم خزاں تک روسی ماہرین کی تعداد 100 تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔

روس ایٹم کے سربراہ نے مزید بتایا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے یونٹ 2 اور یونٹ 3 کے ری ایکٹر کی عمارتوں کی تعمیر بھی جاری ہے۔

News ID 1940618

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha