مہر خبررساں ایجنسی نے ’’ایکسپریس ٹریبیون‘‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ چین اور روس سمیت 7 ممالک کے وزرائے اعظم اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے رکن ممالک کے دو روزہ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اس رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کی کونسل کا دو روزہ اجلاس رواں ہفتے اسلام آباد میں ہوگا۔
ایران کے پہلے نائب صدر "محمدرضا عارف" شنگھائی تعاون تنظیم کے 23ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے منگل کو اسلام آباد جائیں گے۔
مذکورہ اجلاس میں بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے علاوہ ایران کے نائب صدر اور ہندوستان کے وزیر خارجہ شرکت کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کی کونسل کا 2 روزہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر (اس ہفتے کے منگل اور بدھ) کو پاکستان میں ہوگا۔
آپ کا تبصرہ