1 ستمبر، 2025، 12:18 PM

SCO ایک زیادہ پرامن دنیا کی تشکیل کی سمت قدم بڑھائے، صدر پزشکیان کا شنگھائی سربراہی اجلاس سے خطاب

SCO ایک زیادہ پرامن دنیا کی تشکیل کی سمت قدم بڑھائے، صدر پزشکیان کا شنگھائی سربراہی اجلاس سے خطاب

ایرانی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کو مزید موثر بنانے کے لیے مقامی کرنسیوں میں تجارت، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور کرنسی سوآپ فنڈ کے ذریعے مالی تعاون مضبوط کرنے کی تجویز دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدرِ ایران مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کو دو متوازی راستوں پر واضح اور عملی اقدامات اٹھانا چاہیے جن میں سے ایک زیادہ پرامن دنیا کی تشکیل اور دوسرا اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے زیادہ سازگار دنیا کی تعمیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق، چین کے شہر تیانجین میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت اور امریکہ کی جانب سے ایران پر غیرقانونی فوجی تجاوز اور غزہ میں جاری نسل کشی کے واقعات، موجودہ عالمی حکمرانی کی ناکامی کی واضح مثالیں ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے اپنے آغاز سے اعتماد، مساوات، مشاورت، ثقافتی تنوع کے احترام اور مشترکہ پیشرفت کی بنیاد پر اجتماعی سیکورٹی اور کثیر جہتی تعاون کو اپنا مقصد بنایا ہے۔ ایران اس میدان میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو بحرانوں پر فوری غور کرے اور عملی تجاویز مرتب کرے تاکہ کسی بھی ملک کی خودمختاری پر حملے کی صورت میں تنظیم فوری ردعمل دے سکے۔

ایرانی صدر نے زور دیا کہ غیرقانونی پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مالیاتی تعاون کو وسعت دی جائے۔ اس مقصد کے لیے ایران نے شنگھائی تعاون تنظیم کے خصوصی اکاؤنٹس اور سیٹلمنٹ میکانزم کے قیام کی تجویز پیش کی جو تین ستونوں پر مبنی ہے۔

1. رکن ممالک کے درمیان مقامی کرنسیوں میں لین دین اور ڈالر پر انحصار میں کمی

2. مشترکہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور مرکزی بینکوں کی ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے تیز اور محفوظ ادائیگیاں

3. کثیر الجہتی کرنسی سوآپ فنڈ کا قیام تاکہ دباؤ یا لیکویڈیٹی بحران کا شکار ممالک کی مدد ہوسکے

پزشکیان نے مزید کہا کہ جلد ہی چابہار بندرگاہ ایران کے قومی ریلوے نیٹ ورک سے جڑ جائے گی، جس سے چین، وسطی ایشیا اور افغانستان کو بحرِ ہند تک رسائی حاصل ہوگی۔ سرمایہ کاروں کے لیے اس بندر میں رعایتی سہولتیں اور لاجسٹک مراکز کے قیام کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی 10 سالہ ترقیاتی حکمتِ عملی انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی، توانائی، ڈیجیٹل معیشت، ماحولیات، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تاریخی موقع ہے اور ایران ان اہداف کی تکمیل میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

آخر میں صدر ایران نے صدر شی جن پنگ کے "عالمی حکمرانی کی اصلاحی اقدام" کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نظریات دنیا کو زیادہ منصفانہ نظام کی طرف لے جانے کے لیے نہایت مؤثر ہیں۔۔

News ID 1935138

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha