1 ستمبر، 2025، 9:45 PM

صدر پزشکیان اور گوتریش کی ملاقات، ایرانی جوہری مسئلے کے پرامن حل اور سفارتی کوششوں پر تاکید

صدر پزشکیان اور گوتریش کی ملاقات، ایرانی جوہری مسئلے کے پرامن حل اور سفارتی کوششوں پر تاکید

ایرانی صدر پزشکیان اور اقوام متحدہ کے سربراہ نے ملاقات میں ایران کے جوہری مسئلے کے پرامن حل اور سفارتی کوششوں پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونی گوٹریش سے ملاقات کی اور ایران کے جوہری مسئلے کے حل کے لیے سفارتی اقدامات پر وابستگی کو دہرایا۔

انہوں نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں اسرائیلی جرائم کے خلاف زیادہ مؤثر کردار ادا کریں۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران جوہری پروگرام سمیت تمام مسائل کو گفت و شنید اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی اداروں خاص طور پر اقوام متحدہ سے توقع ظاہر کی کہ وہ خطے میں اسرائیلی جرائم کے خلاف واضح اقدامات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے دوران بھی اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کا سامنا کیا۔ ایران دہشت گردی کا بنیادی شکار رہا، جس میں متعدد عہدیدار اور رہنما شہید کیے گئے۔

صدر پیژشکیان نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور اس کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری معائنے کے باوجود ایجنسی نے ایران کے پرامن جوہری مراکز پر اسرائیلی حملوں کی مذمت نہیں کی، جوکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ملاقات کے دوران گوتیرش نے یقین ظاہر کیا کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کرنے کا خواہاں نہیں اور اس کے پرامن جوہری پروگرام کا حق تسلیم کیا۔ انہوں نے اسنیپ بیک میکنزم کے فعال ہونے پر تشویش ظاہر کی اور یورپی فریقین سے ایران کے ساتھ تعاون کی درخواست کی۔

News ID 1935144

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha