3 ستمبر، 2025، 2:08 PM

صدر پزشکیان کے چین کا تاریخی دورہ ایران کی فعال سفارت کاری کی علامت، غریب‌ آبادی

صدر پزشکیان کے چین کا تاریخی دورہ ایران کی فعال سفارت کاری کی علامت، غریب‌ آبادی

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب‌آبادی نے کہا ہے کہ صدر مسعود پزشکیان کی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت اور عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں ایران کی فعال اور مؤثر سفارت کاری کی عکاس ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین‌ المللی امور کاظم غریب‌آبادی نے کہا ہے کہ صدر مسعود پیزشکیان کی چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت نے ایران کے لیے فعال سفارت کاری کو اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر پزشکیان نے اپنے تاریخی دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہی اجلاس، شنگھائی پلس سمٹ اور دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ شاندار فوجی پریڈ میں شرکت کی۔

غریب‌آبادی کے مطابق صدر ایران نے شنگھائی تعاون تنظیم اور شنگھائی پلس اجلاس میں الگ الگ تقاریر کیں، جن میں ایسی تجاویز پیش کی گئیں جو اس تنظیم کو مزید فعال اور مؤثر بنانے میں معاون ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر پزشکیان کی چین، روس، ترکی اور تاجکستان کے صدور، پاکستان کے وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے دوطرفہ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور تعاون کے فروغ کے لیے ضروری فیصلے کیے گئے۔

News ID 1935174

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha