21 جون، 2023، 9:53 AM

قازقستان، شام اور ترکی درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے ایران، روس، شام اور ترکی کے دو روزہ مذاکرات

قازقستان، شام اور ترکی درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے ایران، روس، شام اور ترکی کے دو روزہ مذاکرات

شام اور ترکی درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے روس اور ایران دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات میں کردار ادا کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خبررساں ادارے اناتولی نے خبر دی ہے کہ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایران، روس، شام اور ترکی کے درمیان چار ملکی مذاکرات کا پہلا روز ختم ہوا۔ 

تفصیلات کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن شرکاء نے دوطرفہ، سہ فریقی اور چار فریقی مذاکرات کیے۔ ترکی کے وفد نے ایران، روس اور شام میں اقوام متحدہ کے ایلچی گیر پدرسن کے ساتھ الگ الگ مذاکرات کئے۔

مذاکرات کے دوران پہلی شام اور ترکی کے درمیان تعلقات کی بحالی پر باقاعدہ پور پر غور کیا گیا۔ پہلے دن کا اجلاس چار گھنٹوں پر مشتمل تھا۔
ترک وفد کے سربراہ معاون وزیر خارجہ بوارک اکچاپار اجلاس کی صدارت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اجلاس میں ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ کے سیاسی مشیر علی اصغر حاجی، روس کی نمائندگی معاون وزیر خارجہ میخائیل یوگدانوف، دمشق کے وفد کی سربراہی معاون وزیر خارجہ ایمن سوسن کے سپرد کی گئی ہے۔

News ID 1917320

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha