23 جون، 2023، 1:08 PM

شام، حماہ میں ڈرون حملہ، دو افراد جانبحق متعدد زخمی

شام، حماہ میں ڈرون حملہ، دو افراد جانبحق متعدد زخمی

ہسپتال ذرائع کے مطابق پانچ افراد کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شامی خبررساں ادارے سانا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ادلب اور حماہ میں دہشت گردوں کے حملے میں دو افراد جانبحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ادارہ صحت کے سربراہ جورج الوکیل نے کہا ہے کہ پانچ افراد کو اب تک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ زخمیوں کے جسم پر بم کے ٹکڑوں کے نشان دکھائی دے رہے۔ بعد میں ہسپتال کے ذرائع نے ایک عورت کے جانبحق ہونے کی خبر دی ہے۔

یاد رہے کہ ادلیب اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں النصرہ فرنٹ کے دہشت گرد اب بھی موجود ہیں جو حماہ اور دیگر پرامن شہروں اور علاقوں کو وقتا فوقتا راکٹ اور ڈرون حملوں کا نشانہ بناتے ہیں۔

News ID 1917356

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha