5 اپریل، 2024، 6:32 PM

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کی چینی اور روسی نمائندوں سے ملاقات

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کی چینی اور روسی نمائندوں سے ملاقات

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل نے قازقستان میں چین اور روس کے اعلی دفاعی حکام سے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل اکبر احمدیان نے قازقستان کے دارالحکومت آستانا میں شنگھائی تعاون کونسل کے اجلاس کے دوران روس اور چین کے اعلی دفاعی حکام سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران روسی سلامتی کونسل کے سربراہ نکولای پتروشیو اور چینی قومی سلامتی کے سیکریٹری وانگ ژوہانگ نے شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر احمدیان کو تعزیت پیش کی۔

ایرانی رہنما نے روسی اعلی عہدیدار کے ساتھ باہمی تعلقات اور دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اکبر احمدیان نے چینی سلامتی کونسل کے سربراہ سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پچیس سالہ اسٹریٹیجک معاہدے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ 

دونوں رہنماوں نے شنگھائی تعاون کونسل اور دوسرے عالمی پلیٹ فارمز پر مختلف معاملات پر ایک دوسرے سے تعاون کرنے اور مشترکہ موقف اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔

News ID 1923097

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha