17 فروری، 2024، 4:05 PM

ایران اور کرغیزستان کے درمیان تعلقات اور تعاون میں اضافے پر اتفاق

ایران اور کرغیزستان کے درمیان تعلقات اور تعاون میں اضافے پر اتفاق

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کرغیزستان کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران تعلقات میں مزید توسیع پر تاکید کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق کرغیزستان میں افغانستان کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کے دوران ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے میزبان ملک کے سیکریٹری برائے قومی سلامتی کونسل سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ملکوں کے رہنماوں نے مغربی ممالک کی جانب سے خطے میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لئے سازشوں کے حوالے گفتگو کی اور علاقائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور رابطے میں اضافے پر تاکید کی۔

تہران اور بشکک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر تاکید کرتے ہوئے دونوں رہنماوں نے کہا کہ تجارتی اور دفاعی لحاظ سے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ احمدیان نے اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے اعلی حکام سے بھی ملاقات کی۔

News ID 1921956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha