11 مئی، 2010، 3:47 PM

جلیلی سے ملاقات

ایران، ہندوستان کے ساتھ نئے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے آمادہ ہے

ایران، ہندوستان کے ساتھ  نئے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے آمادہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے ہندوستان کی قومی سلامتی کے اسسٹنٹ سکریٹری الوک پرشاد سےملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان نئے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے ہندوستان کی قومی سلامتی کے نائب سربراہ الوک پرشاد سےملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان نئے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر  آمادگی کا اظہار کیا ہے۔الوک پرشاد نے  تہرانی حکام کے ساتھ مذاکرات کو مفید اور مؤثر قراردیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ، ایران کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی روابط کو مستحکم بنانے اور خطے کے امن و ثبات میں مؤثر کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے۔ ایرانی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے بھی ایران اور ہند کے دیرینہ روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ، ہندوستان کے باہمی تعلقات مختلف شعبوں میں روابط کو مضبوط و مستحکم بنانے میں مفید اور مؤثرثابت ہونگے۔

News ID 1081233

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha