18 فروری، 2024، 8:21 AM

ایران بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں کے احترام پر زور دیتا ہے، ایرانی سفیر

ایران بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں کے احترام پر زور دیتا ہے، ایرانی سفیر

آرمینیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی سبحانی نے کہا کہ ایران خطے کے ممالک کی علاقائی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، آرمینیا میں ایران کے سفیر مہدی سبحانی نے "زنگزور کوریڈور" کے حوالے سے کہا کہ خطے کے ممالک کی سالمیت کا تحفظ ایران کا سرکاری موقف ہے اور ہم جغرافیائی سرحدوں کی تبدیلی کو کسی صورت قبول نہیں کرسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی قسم کی جغرافیائی تبدیلی دونوں ممالک کی علاقائی سالمیت کو باہمی طور پر تسلیم کرنے پر مبنی ہونی چاہیے اور یہ ہمارا حتمی موقف ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام نے بارہا کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے خلاف ہیں۔

News ID 1921970

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha