مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور ان کے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے درمیان ون ٹو ون ملاقات کے بعد بیجنگ میں دونوں ممالک کے سفارتی وفود کے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوا جس کی سربراہی دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کررہے ہیں۔ مذاکرات میں دونوں ممالک سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو کھولنے اور باہمی روابط کو توسیع دینے کے معاملے پر غور کریں گے۔
واضح رہے کہ گذشہ مہینے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لئے مذاکرات ہوئے تھے۔ ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی شمخانی، سعودی سلامتی کے امور کے مشیر مساعد بن محمد العیبان اور چینی کمیونیسٹ پارٹی کے سیاسی دفتر کے رکن اور کمیشن برائے امور خارجہ کے سربراہ وانگ یی نے مذاکرات میں حصہ لیا تھا۔ مذاکرات کے نتیجے میں دونوں ممالک نے سفارتی روابط بحال کرنے اور دو مہینوں کے اندر سفارت خانے اور قونصل خانے کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ