6 اپریل، 2023، 4:06 PM

سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کافی مثبت رہی، ایرانی وزیر خارجہ

سعودی  وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کافی مثبت رہی، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے چین میں سعودی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ان کی سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کافی مثبت رہی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسین امیرعبداللہیان نے آج بیجنگ میں سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں ٹویٹر پر لکھا ہے کہ "ہم نے آج بیجنگ میں اپنے ہم منصب فیصل بن فرحان کے ساتھ ایک مثبت ملاقات اور گفتگو کی اور تہران-ریاض سفارتی تعلقات کا آغاز، حج اور عمرہ کی بحالی، اقتصادی اور تجارتی تعاون، سفارت خانوں اور قونصل خانوں کا دوبارہ کھلنا اور خطے کے استحکام، پائیدار سلامتی اور ترقی جیسے اہم اور مشترکہ ایجنڈوں پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یاد رہے آج صبح سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے چین میں تعینات سفیروں سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

News ID 1915739

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha