مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران، سعودی عرب اور چین کے وزرائے خارجہ امیر عبداللہیان، فیصل فرحان اور چن گینگ نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے بیجنگ کی میزبانی میں سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں ملاقات کی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بیجنگ کا تہران-ریاض معاہدے کیلئے مثبت کردار رہا ہے اور دونوں ممالک کے مابین سیاسی تناؤ کو کم کرنے اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ