مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی آج کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد، آج بیجنگ میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان پہلی ملاقات ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے درمیان بہت اچھے اور تعمیری مذاکرات ہوئے، مزید کہا کہ آج سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان باضابطہ تعلقات شروع ہو گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فریقین نے جلد از جلد دونوں ممالک کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے اور اس مقصد کیلئے آنے والے دنوں میں، دونوں ممالک کے سفارت کاروں کا تبادلہ کریں گے اور سفارت کار دونوں ممالک کے دارالحکومتوں میں جائیں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دونوں وزراء کے درمیان نجی اور عوامی بات چیت کے دو دوروں میں ہونے والے مذاکرات کے فریم ورک میں فریقین نے خطے میں استحکام اور سلامتی کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ