مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب میں تعیینات ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے سعودی عرب کے قومی سلامتی کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر سے ملاقات کی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سوشل میڈیا پر ایرانی سفیر نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ریاض میں سعودی اعلی عہدیدار کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید استحکام اور دیگر موضوعات پر گفتگو ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران اور سعودی باہمی مفادات کے تحفظ کے لئے مختلف امور پر تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ مارچ 2023 میں چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات باقاعدہ طور پر بحال ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ