12 ستمبر، 2025، 1:26 PM

لاکھوں افراد امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، مادورو

لاکھوں افراد امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، مادورو

وینزویلا کے صدر نے امریکہ کی جانب سے جارحیت کی صورت میں اجتماعی طور پر ملک کی حفاظت کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا کے لاکھوں مرد، خواتین اور نوجوان امریکی جارحیت کے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انقلابِ بولیواری ایک طاقتور اجتماعی قوت میں بدل چکا ہے اور ایمپریلیالیسٹ اس حقیقت کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

مادورو نے قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا اپنے عوام اور فوج کے ذریعے امریکہ کے ہر خطرے کا مقابلہ کرے گا۔

ادھر وینزویلا کی نائب صدر دلسی روڈریگز نے ریاست سوکرے میں قومی دفاعی منصوبے کے تحت ہونے والی مشقوں میں خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کا حملہ پورے براعظم امریکہ کو غیر معمولی عدم استحکام سے دوچار کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سرزمین پر حملے کا سوچنا بھی نہیں، وینزویلا مکمل دفاع کی حالت میں ہے اور اپنی حاکمیت کے تحفظ کے لیے تمام فوجی و عوامی صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔

دوسری جانب امریکی حکام نے ایک بار پھر وینزویلا پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ وزیر دفاع پیٹ ہیگسٹ نے الزام لگایا کہ کاراکاس منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وینزویلا کے گروہ ٹرن ڈی آراگوا کو منشیات، اسلحہ اور انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

News ID 1935311

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha