28 جون، 2025، 2:06 PM

وینزویلا، صحافت کا اعلی ترین ایوارڈ ایرانی خاتون اینکر کے نام

وینزویلا، صحافت کا اعلی ترین ایوارڈ ایرانی خاتون اینکر کے نام

وینزویلا میں صحافت کا اعلی ترین ایوارڈ خاتون ایرانی صحافی سہر امامی کو دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا کے صدر نیکولاس مادورو نے قومی یوم صحافت کی مناسبت سے معروف ایرانی نیوز اینکر سہر امامی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے صحافیوں کو سیمون بولیوار صحافتی اعزاز سے نوازا۔

صدر مادورو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی اور امریکی حملوں کی شدید مذمت کی اور ایرانی قیادت، عوام اور مسلح افواج کی استقامت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ہر دن فلسطین میں سو سے زیادہ انسان مارے جا رہے ہیں اور مغرب خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

تقریب میں صدر مادورو نے سہر امامی کی جرأت اور پیشہ ورانہ عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیلی بمباری کے دوران آخری لمحے تک اپنی نشریات انجام دیتی رہیں۔ یہ ثابت قدمی صحافتی سچائی اور مزاحمت کا استعارہ ہے۔

ایرانی سفیر نے امامی اور شہداء کے اہل خانہ کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا۔

News ID 1933960

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha