28 جون، 2025، 5:40 PM

بے ہودہ بیانات بند کریں، سپاہ سپاسدارانِ انقلاب کی ٹرمپ کو سخت وارننگ

بے ہودہ بیانات بند کریں، سپاہ  سپاسدارانِ انقلاب کی ٹرمپ کو سخت وارننگ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آنکھیں کھولیں اور اپنے بے ہودہ بیانات کا سلسلہ بند کرتے ہوئے غیر متوازن رویے سے باز آئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آنکھیں کھولیں اور اپنے بے ہودہ بیانات  کا سلسلہ بند کرتے ہوئے غیر متوازن رویے سے باز آئیں۔

ترجمان نے امریکی صدر کے حالیہ بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں امریکہ کی بھاری شکست کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج (28 جون)کا دن ایران کے لیے ایک تاریخی اور فیصلہ کن دن ہے۔ دنیا نے قومی اتحاد، غیرت اور مزاحمت کی ایک زبردست مثال دیکھی۔  تشییع شہداء کے آج کے عظیم الشان اجتماع  میں عوام کی شرکت نے دشمنوں کو  اپنے طاقتور ہونے  کا پیغام دیا اور ایرانی شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی  کے ترجمان نے  امریکی صدر ٹرمپ کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ وہ آنکھیں کھولیں اور اپنے بے ہودہ  بیانات  بند کریں اور غیر متوازن  رویہ چھوڑ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 12 روزہ جنگ کی  ذلت آمیز شکست نے انہیں ذہنی طور پر مفلوج  کر دیا ہے جس کی وجہ سے وہ غیر مناسب اور عقل سے عاری ردعمل دے رہے ہیں۔

سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی (IRGC) کے ترجمان نے مزید کہا کہ نہ صرف اسرائیلی حکومت اور ٹرمپ اپنے اعلان کردہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے، بلکہ ایران کی مسلسل میزائل جوابی کارروائیاں صہیونی حکومت کے  وجود کے لیے خطرہ تصور کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ابھی تک ایران کی اصل طاقت کے سرچشمے کوسمجھنے سے قاصر ہے۔ جیسا کہ رہبر  معظم انقلاب  نے درست فرمایا: وہ اپنی زبان سے وہ کچھ کہتا ہے جسے وہ خود سنبھالنے کے قابل نہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ٹرمپ احمقانہ اور بے بنیاد بیانات کے ذریعے ایران کی کامیابی کے عالمی تاثر کو تبدیل کرنے کی غلط فہمی میں مبتلا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ 13 جون کو صہیونی حکومت نے ایران پر جارحانہ جنگ کا آغاز کیا، جس کے دوران ایران کے فوجی، جوہری اور رہائشی علاقوں پر 12 دن تک حملے کیے گئے۔ 22 جون کو امریکہ بھی اس جنگ میں کود پڑا اور نطنز، فردو اور اصفہان میں ایران کے تین جوہری مراکز پر فضائی حملے کیے۔ ان حملوں کے جواب میں ایران کی افواج نے فوری اور طاقتور جوابی کارروائیاں کیں۔

سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ نے "آپریشن وعدہ صادق۳ " کے تحت قابض علاقوں میں صہیونی حکومت کے خلاف 22 میزائل حملے کیے، جن سے کئی شہروں کو شدید نقصان پہنچا۔

News ID 1933963

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha