28 جون، 2025، 2:39 PM

ایرانیوں نے خون دیا، عزت پر سمجھوتہ نہیں کیا، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانیوں نے خون دیا، عزت پر سمجھوتہ نہیں کیا، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہفتے کے روز شہداء کی تشییع جنازے میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا کہ ایرانیوں نے خون دیا، لیکن وقار نہیں چھوڑا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہفتے کے روز شہداء کی تشییع جنازے میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا کہ ایرانیوں نے خون دیا، لیکن وقار نہیں چھوڑا۔

اپنے انسٹاگرام پیغام میں عراقچی نے لکھا کہ ایرانیوں نے خون دیا، زمین نہیں، اپنے پیارے قربان کیے، مگر عزت پر سمجھوتہ نہ کیا۔ وہ ہزاروں ٹن بارود کی بارش سہہ گئے، لیکن ہتھیار نہیں ڈالے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ’’ہتھیار ڈالنے‘‘کے تصور کو تسلیم نہیں کرتا۔

ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے، جب اسرائیل کے ساتھ جنگ میں  مارے جانے والے افراد  کے لیے تہران میں  سرکاری تدفین کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

News ID 1933962

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha