11 مئی، 2024، 5:35 PM

ایرانی بحریہ نے تمام ظالمانہ پابندیوں کو ناکام بنا دیا، ایڈمرل شہرام ایرانی

ایرانی بحریہ نے تمام ظالمانہ پابندیوں کو ناکام بنا دیا، ایڈمرل شہرام ایرانی

ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی کا کہنا ہے کہ ایران کی بحریہ اپنی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے دشمن کی تمام ظالمانہ دھمکیوں اور پابندیوں کو توڑنے میں کامیاب رہی ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ ملکی ماہرین کی طاقت پر بھروسہ کرتے ہوئے فوج ملک کے پانی، زمینی اور فضائی حدود کو مک طور پر محفوظ بنانے کے ساتھ ملک کی اقتصادی اور سیاسی ترقی کے لئے بین الاقوامی رابطوں کو فروغ دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ 

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارتی طاقت کے فروغ میں ایرانی بحریہ کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب بحری مشقوں کا انعقاد اور 86ویں بحری بیڑے کو دور دراز سمندروں میں بھیجنا اور ایرانی بحریہ کی مقامی سطح پر بحری قوت کے لئے درکار آلات اور سازوسامان تیار کرنے کی صلاحیت، اس کی طاقت کا ایک نمایاں عنصر ہے۔ 

ایڈمرل شہرام ایرانی نے واضح کیا کہ ایرانی بحریہ اپنی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے دشمن کی تمام ظالمانہ دھمکیوں اور پابندیوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہی ہے۔

News ID 1923893

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha