مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی حکومت کے ترجمان باسم العوادی نے شام کی عبوری حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ عراقی وفد کی ملاقات سے آگاہ کیا ہے۔
االعوادی نے بتایا کہ عراقی انٹیلی جنس کے سربراہ حمید الشطری کی سربراہی میں ایک وفد نے دمشق میں شام کی عبوری حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔
عراقی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کی مشترکہ سرحدوں میں سکیورٹی اور استحکام کے تقاضوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ