مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے اجلاس کے اختتام پر ایک بیان جاری کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنے برادر ملک فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں اور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لئے قطر اور مصر کی ثالثی کی کوششوں کی کامیابی کی امید رکھتے ہیں۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم شام کی خود مختاری اور اس کی آزادی کے احترام کی اہمیت پر زور دیتے ہیں اور اس ملک کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں۔
خلیج فارس تعاون کونسل نے کہا کہ شام پر اسرائیل کے حملے، قبضہ اور بستیوں کی منظوری بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری کو شام کے خلاف "اسرائیل" کی جارحیت کو روکنے اور اس ملک کی تمام سرزمین سے اس کے انخلاء کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ