22 جنوری، 2025، 11:12 AM

جنگ میں ناکامی کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں، اسرائیلی فوجی سربراہ

جنگ میں ناکامی کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں، اسرائیلی فوجی سربراہ

اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف نے غزہ کی جنگ کے دوران اپنی ناکامی کو مکمل طور پر قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس شکست کے ذمہ دار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی فوج کے سربراہ جنرل ہرٹزی ہالیوی نے اعتراف کیا ہے کہ ہماری ذمہ داری اپنے شہریوں کا تحفظ تھی لیکن اس میں ہم ناکام رہے۔ میں اس ناکامی کی ذمہ داری زندگی بھر اٹھاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی موجودہ ذمہ داری کو مزید جاری رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتے اور اس وقت کو فیصلہ سازی کے لیے موزوں سمجھتے ہیں۔

صیہونی میڈیا کے مطابق ہرتزی ہالیوی نے اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز کو آگاہ کیا ہے کہ وہ 6 مارچ 2025 کو اپنے عہدے سے استعفی دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

News ID 1929760

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha