مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونی رژیم میں اپوزیشن کے سربراہ یائیر لیپڈ نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں مخالف سیاسی دھڑوں کے درمیان جاری ناہماہنگی اور باہمی اقدامات بالآخر آئندہ اکتوبر کے انتخابات میں شکست کا سبب بن سکتے ہیں۔
لیپڈ نے کہا کہ حالیہ جائزے تشویشناک ہیں اور یہ رپورٹس منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔ ان کے مطابق ان جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ یقین کے ساتھ نہیں کہا جا سکتا کہ اپوزیشن دھڑے کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مخالف دھڑے موجودہ حالات کو نہ سمجھیں اور متحد نہ ہوں تو آخرکار انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
لیپڈ نے ان دھڑوں کے ایک دوسرے کے خلاف جاری اقدامات کی طرف بھی اشارہ کیا۔
رائے عامہ کے جائزوں کے نتائج کے مطابق تبدیلی نامی اتحاد کو نتن یاہو سے وابستہ دھڑے پر معمولی برتری حاصل ہے، تاہم وہ حکومت بنانے کے لیے درکار نشستوں کی تعداد حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ